English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے بعد اب ریاست کیرلا میں مسجدوں پر پتھراؤ :معاملہ درج (مزیدساحلی خبریں)

share with us


پچپن سالہ شخص کے خودکشی معاملہ میں نیا موڑ 

وھاٹس اپ پر پھیل رہی ویڈیو نے کئی سوالات کھڑے کردئیے

منگلور 30؍جون (فکروخبرنیوز) جمعہ کے روز سنتوش نگرپولیس تھانہ میں پچپن سالہ شخص کے پھانسی لگاکر خودکشی کیے جانے کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے۔ وسودیوا بھٹ (53) مقیم ومنجور کے سلسلہ میں پولیس تھانہ میں یہ شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لگا کر جمعہ کے روز خودکشی کرلی تھی لیکن پیر کے روز وھاٹس اپ پھیل رہی ایک ویڈیو نے مذکورہ شخص کی موت پر کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چند لوگ مذکورہ شخص کو ایک درخت سے باندھ کر اس کی پٹائی کررہے ہیں اور اس کی آنکھوں میں مرچی کا پاؤڈر ڈالا گیا جس کی وجہ سے وہ چیخ رہا ہے ۔ منگلور سے ملی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص ہر دن نشہ میں دھت گھر لوٹا کرتا تھا اور گھروالوں کے علاوہ اپنے پڑوسیوں سے بھی لڑائی جھگڑا کیا کرتاتھا جس کی وجہ محلہ کے لوگ پریشان رہتے تھے۔پولیس تھانہ میں درج رپورٹ کے مطابق روز کی طرح جمعہ کے روز بھی اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کرنے کے چند منٹ بعد اپنے گھر کے اندر گیااور خودکو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جارہاہے کہ مہلوک کی بیوی ایک اسکول میں ٹیچر ہے ۔ بیوی کے گھر واپسی کے بعد جب اس کے شوہر کے خودکشی کیے جانے کی بات سامنے آئی تو اس نے منگلور کے دیہی پولیس تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی ۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے تیسرے روز وھاٹس اپ پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں ایک درخت سے باندھ کو مذکورہ شخص کو بری طرح پیٹا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ سنتوش نگر پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے پیر کی شام متعلقہ علاقہ میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مہلوک کے پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کے بعد تین افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن کو آج پولیس تھانہ میں حاضر ہونے کا سمن جاری کردیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا