English   /   Kannada   /   Nawayathi

شکتی نگر قتل معاملہ کا اہم ملزم پولیس حراست میں

share with us

تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ حمید نے پمپ ویل میں واقع بی پنی رائے کی ملکیت والے یشودا کرشنا فائنانس سے قرضہ لیا تھا اور اس کوا دا نہیں کیا۔جس کے بعد بی پنی نے چند لوگوں کو سپاری دے کر عبدالحمید کا کام تمام کیا ۔ قتل کی واردات سامنے آنے کے بعد ملزم بی پنی رائے گرفتاری کے خوف سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ملک کے تمام انٹرنیشل ہوائی اڈوں پر ملزم کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرائی گئی اور ایرپورٹ پر واپسی پر متعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع کرنے کی بات کہی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات کے دو دن بعد مذکورہ فائنانس کے دفتر میں دو لوگوں کو آنا جانا تھا جو پولیس کی نظر میں تھے۔ پولیس نے مذکورہ افراد کو تحقیقات کے لیے اپنی کسٹڈی میں لے لیا۔ دورانِ تحقیقات ہریش کمار اور ابھیشیک ناگوری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی عبدالحمید کا قتل کیا ہے اور ان کو بی پنی رائے نے اس کے لیے سپاری دی تھی۔ پولیس نے ان دونوں کے بیان کے مطابق قتل کے لیے استعمال کیے ہتھیار کے علاوہ ایک کار اور ایک اسکوٹر ضبط کرلیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بی پنی رائے بیرونِ ملک کے لیے گوا سے ممبئی اور اس کے بعد وہاں سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔ ملزم 29؍ جون تھائی لینڈ سے دبئی اور وہاں سے منگلور پہنچا ۔ لوک آؤٹ سرکل کے مطابق جب منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کے افسران نے ملزم کی تصدیق کرتے ہوئے منگلور دیہی پولیس تھانہ کو اس کی خبر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو منگلور انٹر نیشل ایرپورٹ سے حراست میں لے لیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا