English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجلی اور کڑک کے موقع پر بجلی تاروں یا دیگر پوائنٹس سے دو ر ، رہیں(مزید ساحلی خبریں)

share with us

بنٹوال تحصیلدار نے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت کرنے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ اسی لئے عوام کو بجلی اور کڑک کے موقع پر اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ وہ تمام سوئچ آف کردیں اور بجلی کے جو پوائنٹس ہوا کرتے ہیں اس سے دور ہی رہا کریں اور بالخصوص بچوں کو دور رکھا جائے۔


بائک اور رکشہ کے آپسی تصادم میں بائک سوار شدید زخمی 

بھٹکل 29؍ جون (فکروخبرنیوز) مرڈیشور سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ایک رکشہ بائک سے ٹکراجانے کی وجہ سے بائک سوار کے شدید زخمی ہونے کی واردات شرالی اہم شاہراہ 66پر کل رات قریب دس بجے پیش آئی ہے۔ زخمی بائک سوار کی شناخت محمد سعد پیرزادے (21) مقیم شفا کراس بھٹکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق رکشہ اور بائک کی آپسی تصادم کے بعد بائک سوار محمد سعدراستے پر آرہا جس کی وجہ سے اس کی سر پر شدید چوٹیں پہنچیں ۔ مقامی لوگوں نے مرڈیشور کے آراین این اسپتال پہنچایا جہاں سے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ملحوظ رہے کہ کل رات اس کی حالت نازک بتائی جارہی تھی لیکن آج ملی اطلاعات کے مطابق اس کی صحت بہتر ہے۔ 


کاسرگوڈ : اسکول کے پانچ طلباء لاپتہ 

کاسرگوڈ 19؍ جون (فکروخبرنیوز) ایک ہی جماعت کے پانچ طلباء کی مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کی واردات کمبلے میں کل پیش آئی ہے ۔ طلباء کی شناخت کمبلے کے پرائمری ہائر پرائمری اسکول کے نوشاد (16) مرشد (17) فائز (16) جتیش (16) اور محمد ارشاد (16) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ کے مطابق مذکورہ طلباء خصوصی کلاس کی بات بتاکر گھر سے نکلے تھے ۔ جب شام گئے گھر نہیں لوٹے تو ان کے سرپرستوں نے متعلقہ اسکول سے رابطہ کرکے مذکورہ طلباء کے بارے میں پوچھا تواسکول کے اساتذہ نے کہا کہ وہ آج اسکول نہیں پہنچے ہیں اور نہ کوئی خصوصی کلاس تھی۔ بڑی کوششوں کے بعد بھی جب وہ ان کا کوئی پتہ نہیں چلا تو طلباء کے والدین نے معاملہ درج کرلیا ۔ کمبلے پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد مذکورہ طلباء کی چھان بین شروع کردی ہے۔ 

معمولی سڑک حادثہ کی وجہ سے دو گرہوں میں تصادم 

بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

بنٹوال 29؍ جون (فکروخبرنیوز) کار اور بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ کے معاملہ کو لے کر دو گرہوں کے مابین کشیدگی پیداہونے کی واردات مری پلا میں پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک کار اور بائک کے آپسی تصادم کے بعد دو نوں سواریوں کے ڈرائیوروں کے مابین تو تو میں میں ہونے لگی ۔ اس دوران موقعہ پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ بعض لوگوں نے بائک سوار کا ساتھ دیا تو بعضوں نے حادثہ کی وجہ بائک سوار کی غلطی کو ٹہراتے ہوئے آپس میں لڑنے لگے۔ اطلاع ملنے پر بنٹوال کی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور آپسی سمجھوتے سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجو دبھیڑ کی وجہ سے صلح صفائی نہیں ہوسکی اور حالات زیر قابو نہیں آسکے۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لیا ۔ 


دوبائک کے درمیان پیش آیا بھیانک تصادم 

ایک نوجوان ہلاک ، دو کی حالت نازک 

کاسرگوڈ 29؍ جون (فکروخبرنیوز) دو بائکوں کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک نوجوان کی اسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہونے او ر دیگر دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات اڑکا کے پرمودے شاہراہ پر پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت جیون روڈ ریجرس (23) اور زخمی نوجوانوں کی شناخت مذکورہ نوجوان کی بائک پر سوار جویل (22) اور ایک اور سوار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیون اور جویل ایک بائک پر سوار کیار نامی مقام کی جانب جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار سے تصادم پیش آیا جس کی وجہ سے تین افراد کو شدید چوٹیں پہنچیں۔ جیون کی اسپتال منتقلی کے دوران موت واقع ہوگئی جب دیگر دو نوجوانوں کو علاج کے منگلور منتقل کیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا