English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیسکام افسران کا جلوس نکال کر احتجاج کرنے والے ناراض عوام (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

کل صبح اسسٹنٹ کمشنر کے نام پیش کی گئی یاداداشت میں بھٹکل ہیسکام کے ذمہ دراوں نے تعلقہ میں مکمل طور پر بجلی فراہمی نہ کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی ہواؤں کی نتیجہ میں شہر کے مضافاتی علاقوں میں سو سے زائد بجلی کے کھمبے گرنے سے ہیسکام کو شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔ عملہ کی کمی کے باوجود وہ رات دن محنت کرکے بجلی کی فراہمی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بجلی کی مکمل فراہمی نہ کیے جانے پر بعض افراد فون کے ذریعہ ہیسکام کے ذمہ داروں اور عملہ کے خلاف سخت احتجاج کی دھمکی دیتے ہیں اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ مگر طوفانی ہوائیں ، بجلی اور کڑک اور موسلا دھار بارش کے سامنے سب بے بس ہیں۔ یادداشت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال ایک جوا ں سالہ لڑکی برقی تارکی زد میںآنے سے جاں بحق ہونے پر ناراض عوام نے ہیبلے گرام پنچایت حدود میں واقع بجلی فراہمی سینٹر پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیسکام کے عملہ پر دھاوا بول دیا تھا جس کے خلاف ہیسکام نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے عوام سے ہیسکام کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ 


امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ نوجوان طالب علم کی خودکشی 

اڈپی 26؍ جون (فکروخبرنیوز) امتحان میں ناکامی کی اطلاع والدین کو ملنے کے بعد ایک طالب کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات ضلع کے برہماور علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک طالب علم کی شناخت بالاکرشنا شیٹی کے بیٹے موہت شیٹی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے مذکورہ طالب علم ایس ایم ایس کالج برہماور میں پی یوسی سال اول کا طالب علم تھا۔ نتائج کے منظرعام پر آنے کے بعد والدین کو اس نے پاس ہونے کی خبر دی تھی جبکہ وہ حقیقت میں فیل تھا۔ کل جمعہ کے روز جب کالج کی جانب سے والدین کے نام اس کے بیٹے کے فیل ہونے کی خبر ایک نوٹس کے ذریعہ دی گئی ۔ جب طالب علم موہت کو اس کی خبر ملی کہ اس کے والدین کو اس کے فیل ہونے کی اطلاع مل چکی ہے۔ اس بات سے دلبرداشتہ مذکورہ طالب علم نے اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ برہماور پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ 


تین ماہ تک بیوی کو نذربند کرکے اذیتیں دینے والا شوہر گرفتار 

منگلور 27؍ جون (فکروخبرنیوز) کاوور پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے یہاں واقع ایک کرایہ کے مکان پر چھاپہ مارکاروائی میں دوافراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر موصول ہوئی ہے جن پر الزام ہے کہ ان میں سے ایک شخص نے اپنے بیوی کو گذشتہ تین مہینے سےنظر بند کرکے اس کو ذہنی اذیتیں دیا کرتا تھا۔ ملزمین کی شناخت گنپت (32) مقیم راجستھان اور اس کی معشوقہ سمترا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے نوسال قبل سوپنا نامی ایک عورت سے راجستھان میں شادی کی تھی ۔ تجارت کی غرض سے جب وہ راجستھان سے منگلور آیا اور اسٹیشنری کی دکان چلانے لگا۔ اس دوران اس کی دوستی سمترا سے ہوئی اور وہ اس کے ساتھ ایک کرایہ کے مکان میں رہنے لگا۔ اس کی بیوی سوپنا اپنے شوہر کے منگلور میں ہونے کی طلاع ملنے پر منگلور پہنچی اور اپنے شوہر سے ملاقات کی ۔ اس بات سے گنپت اور سمترا پریشان ہوگئے اور اس کو اپنے کرایہ کے مکان کے ایک کمرے میں نذر بند کردیا۔ جہاں وہ اس کو ذہنی اذیتوں کے ساتھ گذشتہ تین مہینے سے مناسب کھانا بھی نہیں دے رہے تھے۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ مکان پر چھاپہ مار کاروائی میں گنپت اور اس کی معشوقہ سمترا کو حراست میں لیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا