English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ پر رکشہ اور اسکوٹر کے مابین تصادم(مزید ساحلی خبریں)

share with us

ادئے رام داس کے چہرے اور ہاتھ پر گہرے زخم پہنچے ہیں ۔ شہر کے سرکاری اسپتا ل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپو رمنتقل کیا گیا ہے ۔حادثے کے بعدکچھ دیر کے لیے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور موقعۂ واردات پر کثیر لوگ جمع ہوگئے۔ موقعہ پر پہنچی پولیس نے مریض کو اسپتال رانہ کرکے کیس درج کرلیا ہے ۔ 


سپاری چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش 

پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا

بنٹوال 25؍ جون (فکروخبرنیوز) بنٹوال اور اس کے مضافاتی علاقوں کے بازار وں سے سپاری چرانے کے الزام میں پولیس نے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ گرفتارہ شدہ افراد کی شناخت محمد نواز (24) محمد شفیع (35) وجئی (35) حبیب حسن (28) اور محمد اظہرالدین (27)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ افراد کا تعلق منگلور کے مضافاتی علاقوں سے ہے جو رات کے اوقات میں ایک کار پر سوار سپاری کی چوری کی واردات انجام دیا کرتے تھے۔پولیس نے ملزمین کے پاس سے بھاری مقدار میں چوری شدہ سپاری ضبط کرلی گئی ہے ۔ بتا یا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف پہلے سے بنٹوال شہری پولیس تھانہ میں دو معاملات ،بنٹوال دیہی پولیس تھانہ تین اور وٹھل پولیس تھانہ میں ایک معاملہ درج ہے جس پر سنوائی جاری ہے۔ تحقیقات کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے سے ملزمین چوک گئے اور شک کی بنیاد پر پولیس نے مزید سوالات کرناکردیا۔ اب تک ملزمین کے پاس سے سپاری سے لدی آٹھ بوریاں برآمد کی گئی ہیں جس میں سے ہرایک کا وزن 65کلو بتایا جارہا ہے ۔ مذکورہ افراد بنٹوال تعلقہ کے علاوہ پنمبو ر منگلور ، بیلتنگڈی ، وٹال اور اڈپی وغیرہ میں چوری کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے۔ ملحوظ رہے کہ بنٹوال اور اس کے مضافاتی علاقے میں بھاری مقدار میں سپاری کی کھیتی کی جاتی ہے اور اس سے پہلے بھی پولیس سپاری چوری کرنے والے کئی گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب رہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا