English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور میں بھاری بھرکم درخت گرنے سے پارک کی گئی سواریوں کو نقصان (مزید خبریں)

share with us

فکروخبر کے مطابق اس درخت کے گرنے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم درخت گرنے سے آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور کار پرکسی کے سوار کے ہونے کے شک کی بنیاد پر جلد از جلدکار پر گری درخت کی ٹہنیاں ہٹائیں ۔۔ جامعہ آباد علاقے میں مسجد سیدنا ابراہیم کے نزدیک ایک بجلی کا کھمبا گرنے سے آس پاس کے علاقے میں کئی گھنٹے تک بجلی متأثر رہی جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے موگلی ہونڈا علاقے میں گھروں پر کئی درخت گرنے سے نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں لیکن اب تک ان نقصان کا اندازہ نہیں لگایاگیا ہے۔ 


بنگلور اور کولار پولیس کے مشترکہ آپریشن میں چار کروڑ تیس لاکھ کا سونا برآمد 

بنگلور 21؍ جون (فکروخبرنیوز) بنگلور اور کولارپولیس نے مشترکہ آپریشن میں چوری شدہ سترہ کلو سونا جس کی قیمت چار کروڑ تیس لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ضبط کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ بنگلور پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کی شناخت وشواناتھ ، ارون ، امجد او رمنصور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوم جویلری کا مالک ناگرتھ پیٹ بڑی مقدار میں سونا کولکتہ بھیجا کرتاتھا جہاں سے وہ سونا زیورات میں بدلنے کے بعد بنگلور واپس آتا تھا۔اس کے لیے دو ڈرائیوروں کے علاوہ دو سیکوریٹی گارڈ بھی تعینات تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ بابو نامی شخص نے دو ماہ قبل اوم جویلری میں بطور ڈرائیور کے ملازمت شروع کی ۔مذکورہ جویلری کے مالک نے اس کو سونا کے زیورات لانے کے لیے تمپا نامی ڈرائیور کے ساتھ کولکتہ بھیجا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار پر ان دو ڈرائیور وں کے علاوہ بطور سیکوریٹی گارڈ پپو اور گوپال سنگھ بھی سوار تھے۔ کولکتہ سے بنگلور واپسی کے دوران کولار میں جب کار ایک ہوٹل کے قریب رکی تو بابو کے علاوہ کار پر سوار تین افراد قضائے حاجت کے لیے ہوٹل میں چلے گئے۔ جب تینوں ہوٹل سے باہر آئے تو کار کو کھڑی نہ پاکر کار کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کولار میں درج کرائی ۔ پولیس نے اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل دی جنہوں نے پہلے وشوناتھ نامی شخص کے قریبی دوست کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کیں۔ تفتیش کے دوران پائے گئے شک کی بنیاد پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چکمنگلور ضلع کے نلور گاؤں میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق زیورات امجد کے مکان کے قریب چھپائے گئے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا