English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : کارگیدے سیکنڈ کراس پر اسکول بس نالے میں گرگئی :تمام طلباء محفوظ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

دو بھائیوں نے مل کر کیا سگے بھائی کا قتل ، ملزمان گرفتار

منگلور 20؍ جون (فکروخبرنیوز) موڈ بدری پولیس تھانہ حدود میں 18 جون کو تالاب سے برآمد لاش کے معاملہ میں ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا تھا کہ یہ معاملہ خودکشی کاہے لیکن مہلوک کے بھائیوں سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بھائیوں نے مل کر اپنے سگے بھائی کا قتل کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت جگدیش (30) اور سریش راؤ (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول دنیش شراب کے نشہ میں دھت گھر آکر کسی نہ کسی سے روز جھگڑتا تھا ۔ بدھ کی رات بھی وہ نشہ کی حالت میں گھر پہنچا اور دونوں بھائیوں سے لڑنے لگا۔ اس دوران جگدیش نے راڈ سے دنیش کے سر پر وارکردیا جس کی وجہ سے دنیش زمین پر آرہا۔ دنیش کی یہ حالت دیکھ کر گھر میں چیخ وپکار شروع ہوگئی۔ مذکورہ دونوں بھائیوں نے دنیش کو اسپتال پہنچایا جہاں اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔ اس سے پریشان بھائیوں نے قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کے لیے قریبی تالاب میں لاش پھینک دیا۔جمعرات کے روز تالاب سے لاش برآمد ہونے پر پولیس نے ان کے بھائی کی ہلاکت کے سلسلہ میں تفتیش کی۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں بھائیوں نے پولیس کو بتایا کہ حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے دنیش کی موت واقع ہوئی ہے تاہم مہلوک کے سر کے پچھلے حصہ پر گہرا زخم ہونے سے پولیس کو شک ہورہا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کیں جس کے بعد دونوں ملزمان نے جرم کا اقرار کرلیا ہے۔ دونوں بھائیوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرتے ہوئے پندرہ دن تک کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا