English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور: مشکوک حالت میں ملی طالبہ کی لاش کا معاملہ حل کرلیا گیا

share with us

آئی جی پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مہلوک اکشتاجس راستے سے ہر دن گزرتی تھی اُس کا علم یہ ملزم سنیل کو پتہ تھا۔ معمول کے مطابق جب بدھ کے روز اکشتا وہاں سے گذری اور ایک ویران جگہ پہنچی توسنل نے کپڑے کھینچ کر اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کی اس بیچ اس کا دوپٹہ طالبہ کے گلے میں پھنس گیا ۔ ملزم کی نیت اس کو جنسی ہراساں کرنے کی تھی لیکن دوپٹہ گلے میں پھنسنے کی وجہ سے اس کی سانس رکنے لگی۔ اس کی حالت سے پریشان ملزم نے اکشتا کو اٹھاکر جھاڑیوں میں پھینک کروہا ں سے فرار ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی جنسی ہراساں کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ سنل اور اکشئے کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس معاملہ میں اصل ملزم سنل ہے اور اکشئی کو پولیس نے صرف غلط خبر دینے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد سنل اپنے آبائی گاؤں پہنچا جہاں وہ اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد اپنے سر کے بال کا انداز بدل دیا۔واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ اس معاملہ میں کچھ نہ جاننے کا ڈرامہ کرنے لگا۔ ملحوظ رہے کہ ایس پی انا ملی کی قیادت والی ٹیم نے سنل کو جمعہ کی رات گرفتار کیا ہے۔ وسری جانب ریاستی ڈی جی ۔ آئی جی پی نے پولیس ٹیم کے اس کامیاب آپریشن پر بطور انعام کے تین لاکھ روپئے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم سنل کو پندہ روز قبل اکشتا کی ایک دوست سے آنکھ لڑانے کے الزام میں مقامی لوگوں نے جم کر زدوکوب کیا تھا۔واضح رہے کہ متعلقہ کالج کے طلباء نے اس ہلاکت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا