English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنما بھرت شیٹی کے خلاف کانگریس کا احتجاج ، پوچھا یہ ڈینٹل ڈاکٹر ہے یا پھردماغی مریض

share with us

منگلورو، 11 جولائی:راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی ایم ایل اے بھرتھ شیٹی کے متنازعہ ریمارکس کے خلاف KPCC جنرل سکریٹری عنایت علی کی قیادت میں جمعرات کی شام کاور جنکشن پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے KPCC جنرل سکریٹری عنایت علی نے سوال کیا کہ "بھرتھ شیٹی دانتوں کا ڈاکٹر ہے، دماغی ڈاکٹر ہے یا پھرذہنی مریض؟" انہوں نے ایم ایل اے کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قراردیااور کہا کہ ہندو مذہب عدم تشدد کی وکالت کرتا ہے۔

 

علی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ کانگریس کے ایک کارکن کوتھپڑ مارکردکھادیں، منگلورو نارتھ کے لوگ جلد ہی آپ کے گال پر تھپڑ مار کر آپ کو گھر بھیج دیں گے۔ 

کانگریس لیڈر ایم جی ہیگڑے نے بھی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر فرضی ہندوتوا کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے خبردار کیا، "گزشتہ 40 سالوں سے، بی جے پی ہندو برادری کو گمراہ کر رہی ہے، اور یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ کانگریس ہندو مخالف ہے۔ بی جے پی کو ایسے بیانات بند کرنے چاہئیں، ورنہ کانگریس مناسب جواب دے گی۔"

ہیگڑے نے مزید کہا کہ ، "کانگریس سب کو متحد کرتی ہے، جب کہ بی جے پی کا ہندوتوا برادریوں کو تقسیم کرتا ہے۔ ْ

اس احتجاج میں ضلع خواتین کانگریس کی صدر شلت پنٹو، سورتکل بلاک کانگریس صدر پرشوتم چتراپور اور دیگر لیڈروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

احتجاجی میٹنگ کے بعد مظاہرین نے کاور میں ایم ایل اے بھرتھ شیٹی کے دفتر تک مارچ کرنے کی کوشش کی۔ انہیں دفتر پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس کو سخت محنت کرنی پڑی۔ تمام مظاہرین کو دفتر سے 50 میٹر کے فاصلے پر حراست میں لے کر پنمبور، باجپے اور کاور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ احتجاجی مقام پر ڈی سی پی سدھارتھ گوئل، پانمبور اے سی پی منوج کمار نائک اور دیگر افسران موجود تھے۔

بی جے پی ایم ایل اے نے پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو بتایا ہندومخالف ، کہا : انہیں پارلیمنٹ کے اندر بند کرکے تھپڑ مارنا چاہیے

ڈاکٹر بھرت شیٹی کے راہل گاندھی مخالف بیان پر مقدمہ درج
 

 

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کےساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا