English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل پہنچے اترکنڑا کے نو منتخب ایس پی ایم نارائن ، افسران اور سماجی کارکنان نے کی گلپوشی

share with us

بھٹکل11؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) اترکنڑا کے نئے ایس پی کے طور پر منتخب ایم نارائن آج بھٹکل پہنچے جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔  ان کی آمد پر مقامی پولیس اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گل پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو پولیس دوست بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کی دوری ختم ہو۔ نوجوانوں کو منشیاب سے دور کرنے اور دیگر برائیوں کے سلسلہ میں آگاہی کے لیے اب روزانہ اسکولوں اور کالجوں میں پولیس ڈے کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو نئے قوانین کی جانکاری ہونی چاہیے۔ جاری نئے قوانین کے مطابق انہوں نے کہا اب چھوٹے جرائم کے مرتکب سے بطورِ سزا صفائی سھترائی کا کام کیا جاسکتا ہے جسے سماجی خدمت کا نام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھی گل پوشی کی ۔ اسی طرح دیگر سماجی کارکنان اور اداروں کی جانب سے بھی ایس پی گلپوشی کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا