English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور جنگی جرم : اسرائیلی فوج نے 15 قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد انہیں بموں سے بنایا نشانہ

share with us

غزہ میں زیر حراست فلسطینیوں نے گواہی دی ہے کہ اسرائیلی حراستی مرکز سے رہائی کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے ان پر بم گرا کر گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔فرید سوب نے ایک ویڈیو میں کہا جس کی تصدیق الجزیرہ کی فیکٹ چیکنگ ایجنسی سناد نے کی ہے کہ وہ تقریباً 15 فلسطینیوں کے ساتھ حراست میں ہیں۔

 

‘ اس نے ویڈیو میں کہا کہ "چار دن حراست میں رہنے کے بعد، ہمیں رہا کر دیا گیا۔ ہمیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور آنکھوں پر پٹی باندھی گئی۔ اسرائیلی فوجی ہم پر تشدد کرتے رہے۔ انہوں نے ہم پر پیشاب بھی کیا۔ مجھے مارا پیٹا گیا، لاتیں ماریں ‘‘

"اس کے بعد، ہمیں چھوڑ دیا گیا اور جب ہم راستے پر چلنے لگے تو انہوں نے دستی بم پھینکے اور ہم پر ڈرون میزائل فائر کیا۔ میرے کچھ [سات]ساتھی مارے گئے۔ میں اپنی جان بچانے کے لیے بھاگا اور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ میں اس ہسپتال [خان یونس میں ناصر ہسپتال] میں اپنے زخموں کے علاج کے لئے آگیا ہوں۔

اسی مہلک واقعے میں زندہ بچ جانے والے ایک اور شخص محمود ابو طہ نے اس کی تصدیق کی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا