English   /   Kannada   /   Nawayathi

جب اہنکارحاوی ہوجاتاہے تو ۔۔۔۔ ویراٹ کوہلی نے وزیراعظم مودی کے سامنے ایسا کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پرہورہا وائرل

share with us

حیدرآباد: بھارتی مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی نے ٹیم کے ساتھ ایک گفتگو میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کو کبھی بھی اپنی انا کو حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اگر انا آگئی تو آپ کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ آپ کا پرفارمینس خراب ہو جائے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ جب ہم نے کھیل کو عزت دی تو بدلے میں مجھے شہرت ملی اور میری کھیل کے تئیں کارکردگی بہتر ہوتی چلی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے بعد ٹیم بہت مصروف نظر آرہی ہے۔ کھلاڑی کہیں مستی کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو کہیں انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی مستی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ایک اہم گفتگو تھی جس میں ویراٹ کوہلی نے ایک ایسی بات کہی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جو کوئی بھی یہ ویڈیو کلپ دیکھ رہا ہے اس کو پسند کر رہا ہے۔ ویراٹ کی اس بات نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ ویراٹ کوہلی مودی سے انا کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویراٹ نے کہا کہ جب انا حاوی ہو جاتی ہے تو آپ کا کھیل خراب ہو جاتا ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا مگر میں نے انا کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا اس وجہ سے میرا کھیل بہتر ہوتا چلا گیا۔لوگوں نے کہا کہ یہ بات صرف ویراٹ کوہلی ہی قبول سکتے کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ فائنل میں بھی یہی ہوا ہم نے کھیل کو اہمیت دی اور بدلے میں ہم کو یہ جیت نصیب ہوئی۔ویراٹ نے کہا کہ جب آپکے اندر انا آجاتی ہے تو سب چیزیں ختم ہونے لگتی ہیں۔ کھیل میں بھی ایسی کیفیت تھی اگر ہم اپنی انا کو اوپر رکھتے تو شاید فائنل نہیں جیت پاتے۔ ہم نے کھیل کو اہمیت دی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا