English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کے سلسلہ میں روسی صدر نے کیا کہا؟؟

share with us

ماسکو04؍جولائی 2024 : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں طالبان ہمارے اتحادی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں موجود روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ ضرور تسلیم کرنا چاہیے کہ طالبان کا ایک ملک پر کنٹرول ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ اس لحاظ سے طالبان یقیناً دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں کیونکہ دنیا میں کوئی بھی حکمران ریاست کے استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ماسکو نے طالبان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا ہے اور پیوٹن نے گزشتہ ماہ طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا تھا۔ روسی صدر نے اپنے بیان میں سابق امریکی صدر کے بیان پر کہا کہ ہم یوکرین میں تنازع ختم کرنے کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدارتی امیدوار کہہ رہے ہیں کہ وہ تیار ہیں اور یوکرین میں جنگ روکنا چاہتے ہیں، ہم اسے کافی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا