English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی ضلع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ، تین تعلقوں کے تعلیمی اداروں میں کل 5 جولائی کو چھٹی کا اعلان

share with us

اڈپی 04؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) ساحلی اضلاع میں کل رات سے شروع ہوئی بارش آج شام تک بھی جاری رہی۔ بھاری بارش کی وجہ سے اڈپی انتظامیہ نے کنداپور ، بیندور اور برہماور تعلقوں کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق آنگن واڑی سمیت پرائمری اسکول ، ہائی اسکول ، پی یو کالج کل بروز جمعہ 5 جولائی کو بند رہیں گے۔

آئی ٹی ، ڈگری کالج ، ڈپلومہ کالج ، انجینئرنگ کالج اور پوسٹ گرائجویٹ کلاسیس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا