English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آج ہوئی بارش سے اہم شاہراہ سمیت کئی سڑکوں کی حالت ناقابلِ بیان ، مدینہ کالونی میں انڈرڈرینیج سے پانی سڑکوں پر بہہ گیا ،  بارش میں عوام کو درپیش مسائل کا ذمہ دار کون؟؟

share with us

بھٹکل04؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) اترکنڑا میں کل رات سے ہورہی بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اورسڑکیں زیرِ آب ہوگئیں۔ مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام کے آمدورفت کے ساتھ ساتھ سواریوں کے لیے بھی مشکلات پیش آئیں۔

بھٹکل اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کے غیر معیاری اور غیر سائٹفک طریقہ کار کی اصلیت بارش ہوتے ہی کھل جاتی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز کئی سالوں سے چل رہا ہے۔ رنگن گٹہ میں پانی نکاسی کا نظام ٹھیک نہ ہونے سے عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ شمس الدین سرکل اور ساگر روڈ پر بھی پانی نکاسی کا درست نظام نہ ہونے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیاہے،   کوکتی نگر ، محی الدین اسٹریٹ ، مدینہ کالونی ، ڈونگر پلی وغیرہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوام کے مطابق جب سے شہر میں انڈر ڈرینیج سسٹم کا کام شروع ہوا ہے اس وقت سے ان علاقوں میں بھی جہاں پہلے پانی جمع نہیں ہوتا تھا وہاں پانی جمع ہورہا ہے ، بعض علاقوں کے مکینوں نے اطلاع دی کہ ان کے یہاں ڈرینیج پائپ سے بھی پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔

گذشتہ کئی سالوں سے دیکھا جارہا ہے کہ شہر کے عوام پانی نکاسی اور سڑکوں کے مسائل سے دوچار ہیں اور ہر سال جب بھی بارش شروع ہوجاتی ہے تو یہ مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کی کوششوں کے نتیجہ میں بعض مسائل حل ہوجاتے ہیں اور بعض مسائل حل ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ جو مسائل سالوں سے حل نہیں ہورہے ہیں اس کے لیے کون ذمہ دار ہے؟؟ یہ ایک اہم سوال ہے جس کا جواب ہر کسی کو مطلوب ہے۔

ویڈیو کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا