English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلف لیتے وقت نعرے بازی پر ہوسکتی ہے کارروائی ،اوم برلانے کی پارلیمانی قوانین میں ترمیم !

share with us

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمانی قواعد میں ترمیم کی ہے تا کہ لوک سبھا کے رکن پارلیمان حلف لینے سے پہلے یا بعد اور اپنی رکنیت کی تصدیق کرتے ہوئے اضافی الفاظ یا ریمارکس کا استعمال کرنے سے گریز کریں ۔خیال رہے کہ اوم برلا کا یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کے بعد نئی کابینہ میں نئے رکن پارلیمان نے حلف لیا ہے۔ خیال رہے کہ متعدد رکن پارلیمان نے حلف لینے یا اپنی رکنیت کی تصدیق کرنے کے بعد ’’جے سنودھان‘‘ اور ’’جے فلسطین‘‘ جیسے نعرے لگائے تھے۔ چھتر پال سنگھ گنگوار، اترپردیش کے بریلی سے بی پی کے رکن پارلیمان، نے اپناحلف لینے کے بعد ’’جے ہندوراشٹرا‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔

بعد ازیں برلا نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہےجو رکن پارلیمان کے حلف لینے یا رکنیت کی تصدیق کرنے کے حوالے سے قواعد بنائے گی۔ لوک سبھا کے طریقہ کار اور کاروبار کے قواعد کے قاعدہ ۳۸۹؍ میں  ترمیم کی گئی ہے۔ اوم برلا نے ایوان زیریں کے متعدد معاملات کو منظم کرنے کیلئے ’’اسپیکر کی جانب سے احکامات میں‘‘ تازہ شق داخل کی ہے جو قوانین میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ 
نئے قواعد کے مطابق لوک سبھا کے تمام رکن پارلیمان پر حلف لیتے ہوئے اضافی الفاظ یا تاثرات استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ پارلیمانی معاملات کے وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے تا کہ اس بات کی یقین دہانی کی جا سکے کہ ایوان کی کارروائی میں کوئی خلل نہ آئے۔ کرن رجیجو نے الزام عائد کیا کہ متعدد رکن پارلیمان نے حلف لیتے ہوئے ’’موقع کا زبردست استعمال کیا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا