English   /   Kannada   /   Nawayathi

سفرحج سے لوٹ رہے پانچ افراد سڑک حادثہ میں جاں بحق

share with us

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ۵؍افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (۶۵؍)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (۴۲؍)، عارف علی (۲۴؍) اور انتخاب علی (۲۰؍ )، اور کار کا ڈرائیور احسن (۳۲؍ )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرین کا تعلق رام پور ضلع کے مکرم پور گاؤں سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی اشرف علی اور ان کی اہلیہ زیتون حج کے بعد سعودی عربیہ سے لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ جوڑا بدھ کی شام دہلی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ بعد ازیں حاجی اشرف علی، ان کی اہلیہ زیتون اور ان کے ۴؍ بیٹے رام پور اپنی گھر کی جانب رواں دواں تھے جب آج صبح ۶؍ بجے ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا