English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بین الجماعتی کانفرنس کی تجاویز روبہ عمل لانے کے لیے کوششیں تیز ، اب رات 11 بجے شادی ہال ہوں گے بند ، بعد عشاء منعقد نہیں کی جاسکے گی نکاح محفل

share with us

بھٹکل03؍جولائی2024(فکروخبرنیوز) شہر میں دیر رات شادی تقاریب منعقد کرنے کی وجہ سے پیش آرہی دشواریوں کے حل کے لیے بین الجماعتی کونسل نے ایک اہم فیصلہ پر اتفاق کیا ہے جس کا اعلان آج دفتر تنظیم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کونسل کے کنوینر جناب محی الدین الطاف کھروری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2011 میں منعقدہ چوتھی بین الجماعتی کانفریس میں اصلاحِ معاشرہ کے ضمن میں شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے منظور شدہ تجاویزکو روبہ عمل لانے کے لیے کونسل کی طرف سے 25 اپریل 2024 اور 11 مئی 2024 دونوں مرکزی جماعتوں کے قاضی صاحبان اور جماعتوں کے ذمہ داران سمیت شہر کے دیگر علماء کرام کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد کی گئی جس میں بالاتفاق مندرجہ ذیل تجاویز یکم جولائی 2024 سے عمل درآمد کرنا طئے کیا گیا۔

عشاء کے بعد نکاح کی محفل مکمل طور پر ختم کی جائے ، نکاح کی مجلس صبح یا عصر کے وقت منعقد کی جائے ، بوقتِ ضرورت بعد نمازِ مغرب منعقد کی جاسکے گی۔

شادی بیاہ کے اخراجات میں کمی کی جائے اور بے جا رسومات سے اجتناب کیا جائے۔

دلہن کے لیے منعقد کی جانے والی محفلِ جلوہ مغرب کے بعد سے رات 10 بجے تک ختم کی جائے۔

شادی ہال رات11 بجے لازماً بند کردی جائے۔

شادی بیاہ کی تقریبات گھر پر منعقد کیے جانے کی صورت میں ان ہی ضابطوں پر عمل کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا