English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمل کے بجائے بلڈوزر کو اپنا نشان بنادے بی جے پی : جان بریٹاس

share with us

راجیہ سبھا میں سی پی ایم کے رکن پارلیمان جان بریٹاس نے نصاب تعلیم میں کی جانے والی تبدیلیوں اور بی جےپی حکومت میں اقلیتوں کے خلاف ’’بلڈوز ‘‘کے بے جا استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے زعفرانی پارٹی کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیا کہ وہ اپنا انتخابی نشان ’کنول ‘ کے بجائے ’بلڈوزر‘ ہی رکھ لے۔ نصاب تعلیم میں  تبدیلی اور بابری مسجد کی جگہ ’تین گنبدل والی عمارت‘ کے استعمال پر بریٹاس نے کہاکہ ’’بہت جلد مستقبل میں ہمارے بچے پڑھیں گے کہ گاندھی جی فلو یا نمونیا سے مرگئے اور ناتھورام گوڈ سے انہیں اسپتال لے جانے کے لئے آئے تھے۔ ‘‘

بطور وزیراعلیٰ اوربطور وزیراعظم لئے جانے والا حلف جس میں  تمام شہریوں کے ساتھ انصاف کی بات کی گئی ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے جان بریٹاس نےنشاندہی کی کہ وزیراعظم مودی نے اپنی زندگی میں  ۶؍ بار یہ حلف لیا ہے، ۳؍ بار وزیراعلیٰ کےطور پر اور ۳؍ بار وزیراعظم کے طو رپر۔ اس کے بعد انہوں  نے حلف اور وزیراعظم کے کام کے فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بناس واڑہ میں  مسلمانوں کو درانداز اور زیادہ بچے پیداکرنےوالے کہتے ہیں، کیا انہوں   نے اپنے عہدہ کیلئے جو حلف لیاتھااس کی خلاف ورزی نہیں  کی؟‘‘ انہوں  نے مراد آباد میں  ۵؍ مکانوں پر بلڈوزر چلائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے بی جےپی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا انتخابی نشان ’بلڈوزر‘ ہی کرلے۔ بی جےپی لیڈروں  کی جانب سے نعرہ بازی کا جواب دیتے ہوئے انہوں   نے کہا کہ ’’یہ شری رام آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ آپ ناتھو رام کے ساتھ تھے۔ الیکشن میں  آپ نے دیکھ تو لیا کہ رام نے آپ کو چھوڑ دیا اور آپ فیض آباد میں  بری طرح ہار گئے، بھگوانوں   نے آپ سے منہ موڑ لیا ہے۔ ‘‘ انہوں  نے ہنستے ہوئے وزیراعظم کو نشانہ بنایا اور کہا کہ’’ آپ بھگوان کو بے وقوف نہیں  بناسکتے، اس کی مثالیں ہیں، وزیراعظم ایک طرف گپھا میں  گیان دھیان میں  لگے ہوتے ہیں اوراسی وقت وہ ٹویٹ بھی کرتے ہیں۔ ‘‘ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی جان بریٹاس کی یہ کافی وائرل ہو گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا