English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایڈیٹر انچیف فکروخبر کے فرزند سید ابوالحسن ایس ایم ندوی رشتۂ ازدواج میں منسلک

share with us

بھٹکل02؍جولائی 2024(فکروخبرنیوز) فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کے فرزندِ ارجمند مولوی سید ابوالحسن ایس ایم ندوی آج رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگیے۔ ان کا نکاح انہی کی خالہ زاد بہن اورجناب محی الدین فیصل پیشمام کی دخترکے ہمراہ بعدِ عصر آمنہ پیلیس میں منعقدہ ایک تقریب میں عمل میں  آیا۔ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے نکاح پڑھایا ، نائب قاضی مولانا مفتی عبدالنور ندوی نے خطبۂ نکاح پڑھا اور دعا نائب قاضی مولانا محمد انصار ندوی نے فرمائی۔

تقریب میں  رشتہ دار ، متعلقین اور دوست و واحباب نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دلہے کو مبارکباد پیش کی ۔ شہر کے مختلف اداروں کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دلہے کے والد اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے آئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شہر کے مضافاتی علاقوں اور شہروں سے بھی بڑی تعداد میں متعلقین نے شرکت کی اوردلہے کو مبارکباد پیش کی۔

فکروخبر کے ٹرسٹیان اور عملہ بھی دلہا مولوی سید ابوالحسن ایس ایم ندوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دلہا اور دلہن میں محبت اور الفت قائم رکھے اور ڈھیر ساری خوشیاں انہیں نصیب کرے۔ آمین

بارک اللہ لک و بارک علیک وجمع بینکما فی خیر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا