English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں 35 سال اپنی خدمات انجام دینے والے جناب شبیراحمد دفعدار سبکدوش

share with us

بھٹکل : یکم جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں اپنی پینتیس سالہ طویل خدمات کے بعد جناب شبیر احمد دفعدارکل سبکدوش ہوگئے۔ ان پینتیس سالوں میں 28 سال انہوں نے بطورِ صدرِ مدرس کے خدمات انجام دی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سبک دوشی ایک اہم موڑ ہوتا ہے، جہاں ہم اپنے تجربات، کامیابیاں، اور چیلنجز کا جائزہ لیتے ہیں۔ 35 سال تک بطور استاد ، جس میں 28 سال تک صدر مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینا میرے لیے نہایت فخر اور مسرت کا باعث رہا ہے۔ اس دوران میں نے کئی نسلوں کو تعلیم دی، انکی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کی، اور خود بھی بہت کچھ سیکھا۔

انجمن حامی مسلمین بھٹکل خود ایک تاریخی ادارہ ہے جو تعلیم کی ترویج و اشاعت میں کوشاں ہے۔ اس انجمن کے ایک قدیم اور مایہ ناز ہائی اسکول، اسلامیہ اینگلوار ددو ہائی اسکول میں 35 سال تک بطور استاد جس میں 28 سال تک مسلسل صدر مدرس کی خدمات انجام دینا میرے لئے بڑی سعادت تھی۔

میری 35 سال کی طویل خدمات کے دوران کئی نشیب و فراز سے گذرنا پڑا۔ سب سے زیادہ دسویں جماعت کے رزلٹ کی فکر ستاتی رہی۔ تمام اساتذہ اپنی اپنی کوششوں میں لگے رہتے اور اپنے متعلقہ مضامین میں نتائج کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش میں رہتے۔ یہ نتائج کبھی خوشی تو کبھی غم دے جاتے۔ جیسا گذشتہ چند سالوں سے دسویں جماعت کے نتائج میں کچھ زوال دیکھا گیا۔ جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔ حلانکہ

میں نے یا دیگر اساتذہ نے اپنی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں کی۔ البتہ اللہ کا فضل و کرم ہوا کہ امسال نتائج کچھ تسلی بخش رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹکل میں رابطہ ایوارڈ کی اہمیت اور مقبولیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ جو تعلیم و تربیتی سرگرمیوں سے متعلق امتیازی مقام حاصل کرنے سے والے تعلیمی اداروں کو دیا جاتا ہے۔ اپنی اسکول کے لئے لگا تار تین سال تک رابطہ ایوارڈ حاصل کرنا میری زندگی کا ایک اور سنگ میل تھا۔ تعلیم دینا صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ طلباء کے چہرے پر کامیابی کی مسکراہٹ دیکھنا اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنتے دیکھنا میرے لیے سب سے بڑا انعام رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ نہ صرف کتابی علم فراہم کروں بلکہ ان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پربھی توجہ دوں۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً اس سفر میں مشکلات بھی آئیں، لیکن ہر چیلنج نے مجھے مزید مضبوط اور پختہ بنایا۔ میں ہماری انتظامیہ ، انجمن حامی مسلمین کا ہمیشہ شکر گذار رہوں گا۔ کیونکہ انتظامیہ نے مجھے ہر طرح کا تعاون پیش کیا اور قدم قدم پر میری رہنمائی فرمائی۔ میں اپنے ساتھی اساتذہ، اور والدین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میر اساتھ دیا اور میرے کام کو سراہا۔ میں سر پرستوں اور والدین، خصوصاً اردو میڈیم کے طلباء کے والدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے نونہالوں کی تربیت پر توجہ دیں۔ انکی پڑھائی کی فکر کریں اور اپنے بچے کے تعلیمی نتائج کی فکر کریں۔ میں انجمن کے دیگر تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور صدر مدرسین، اساتذہ و دیگر عملہ کا بھی بھر پور شکر یہ ادا کر نا چاہوں گا جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور وقتا فوقتا تعاون کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سبکدوشی کے بعد بھی میرا تعلیم سے رشتہ برقرار رہے گا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے نئی نسل کی رہنمائی کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ آپ کی پیدائش یکم جولائی 1964 عیسوی کو بیجاپور میں ہوئی، ابتدائی  تعلیم بجاپور ہی میں حاصل کی، انجمن ہائی اسکول بجاپور میں دسویں تک کی تعلیم حاصل کی، PUC گورنمنٹ جونیئر کالج بجاپور سے مکمل کرنے کے بعد KCP سائنس کالج بیجاپور میں داخل ہوئے، وہاں سے BSc کی تعلیم مکمل کی، اس کےبعد Karnataka College of Education Dharwad سے B.Ed کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد غالبا 1989عیسوی میں تدریس کے لئے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں تقرر ہوا، آپ سائنس اور حساب کے بہترین استاد تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا