English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن نے سماجی کارکن ایس ایس کامتھ کی تہنیت کی

share with us

بھٹکل: یکم جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن نے سماجی کارکن ایس ایس کامتھ کی آج ان کے گھر پہنچ کر تہنیت کی۔ اس موقع پر ایس ایس کامتھ نے اپنے بچپن سے لے کر اب تک کی سماجی خدمات کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی اور اپنے تعلیمی ایام کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے اپنی بہن اور اہلیہ کے تعاون سے سینکڑوں طلبہ کی اب تک تعلیمی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے حالات سے با خبر رہنا ہمارا فرض ہونا چاہیے۔ انہوں نے صحافیوں کی جانب سے اعزاز دیے جانے پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اس پروگرام کی صدارت بھٹکل ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جناب رضا مانوی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال پریس ڈے کے موقع پر سماجی کارکن کی تہنیت کا رواج ہے۔ امسال ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ایس ایس کامتھ کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ امسال ایسے شخص کا نام تہنیت کے لیے سامنے آیا جنہوں سماجی خدمات بڑی خدمات انجام دی ہیں۔

پروگرام میں ضلع نائب صدر بھوانی شنکر نائیک، تعلقہ سکریٹری شیلیش ویدیا اور ستیش کمار موجود تھے۔ کے این آئی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعلقہ نائب صدر موہن نائک نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ تعلقہ کے اعزازی صدر رادھا کرشنا بھٹ نے تعارف پیش کیا۔  جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راگھویندر ہیبار نے شکریہ ادا کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا