English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان کے نئے نوٹ بصارت سے محروم افراد بھی پہچانیں گے : جانیے کیسے!

share with us

ٹوکیو30جون 2024: جاپان میں جدید ترین ہولوگرافی والے نئے نوٹ متعارف کرا دیے گئے۔ نئے نوٹ میں معمر، ناخواندہ اور بصارت سے محروم افراد کی ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ایک ہزار ین، 5 ہزار ین اور  10 ہزار ین کے ہولوگرافی والے نوٹ 3 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔ جاپان میں نئے نوٹ 20 سال بعد متعارف کرائیں گے۔

نئے نوٹس ملک کی سیاسی اور تاریخی شخصیات کی تھری ڈی تصاویر سے مزین ہوں گے۔ نوٹ پر نمبرز بڑے حروف سے تحریر ہیں تاکہ معمر افراد بھی آسانی سے پڑھ سکیں۔

ان نئے نوٹس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان پر خصوصی نشانات ہوں گے جسے چھو کر بصارت سے محروم افراد بآسانی پہچان لیں گے کہ یہ نوٹ کون سا ہے۔

نئے نوٹ کے اجرا کا اعلان ایک باقار تقریب میں کیا گیا جس میں وزارت خزانہ اور ثقافت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ جاپان میں عوام کافی عرصے سے نئے ڈیزائن والے نوٹ چھاپنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا