English   /   Kannada   /   Nawayathi

جئے فلسطین نعرے پر اعتراض کرتے ہوئے ہندوتواتنظیموں کا اسدالدین اویسی کے خلاف زبردست احتجاج

share with us

حلف برداری کی تقریب کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی جانب سے 'جئے فلسطین' کے نعرے پر اعتراض ظاہرکرتے ہوئے وشو ہندو پریشداور بجرنگ دل کے اراکین نےاپنااحتجاج درج کرایا۔

دہلی میں، وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران 'جئے فلسطین' کے نعرے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران دونوں تنظیموں کے ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔

دہلی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ دونوں تنظیموں کے ارکان بیریکیڈنگ پر چڑھ گئے اور نعرے بازی کی۔ ان کے ہاتھوں میں اویسی کی قابل اعتراض تصویریں بھی دیکھی گئیں۔
25 جون کو پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران حیدرآباد، تلنگانہ سے ایک بار پھر رکن پارلیمنٹ بننے والے اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں اپنی حلف برداری کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم وستم کےخلاف اظہاریکجہتی کے لئے جئے فلسطین کا نعرہ لگایا۔جس پر حکمراں جماعت کے ارکان پارلمنٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا
اس بیان کے بارے میں اویسی نے بعد میں صحافیوں سے سوال کیا جئے فلسطین کا نعرہ کس کے خلاف ہے؟ ایسا کہنے میں کیا غلط ہے  مجھے بتائیں کہ یہ آئین کی کون سی شق کے خلاف ہے؟ 

صحافیوں کی جانب سے فلسطینیوں سے حمایت کے اظہار سے متعلق سوال پر اویسی نے کہا کہ آپ جا کر پڑھیں کہ مہاتما گاندھی نے فلسطینیوں سے متعلق کیا کہا ہے۔ فلسطینی مظلوم ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا