English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنویں کے مرمتی کام کے دوران مزدور زمین میں دب گیا ، موقع پرموجود لوگوں نے کی مدد  

share with us

سلیا 30 جون 2024(فکروخبرنیوز) کنویں میں رنگ ڈالنے کے دوران مٹی گرنے سے ایک مزدور اس میں دب گیا۔ اچھا یہ ہوا ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے مٹی گرتے وقت دیکھ لیا اور فوری طور پر مٹی ہٹھاکر مزدور کی جان بچائی۔

آج پیش آئے اس حادثہ میں مزدور کی حالت ابھی ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیرلا سے تعلق رکھنے والے ایک مزدورپرتعلقہ کے پنجا نامی علاقے میں کنویں میں رنگ ڈالنے کے دوران مٹی گرگئی جس سے وہ دب گیا۔ بتایا جارہاہے کہ کندھوں تک وہ پوری طرح مٹی میں دب گیا اور صرف اس کا سر کا حصہ مٹی کے اوپر تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مٹی ہٹائی جس کے لیے جے سی بی کی مدد لی گئی ، بالآخر اسے نکالنے میں کامیابی ملی۔ مزدور کو سلیا کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا