English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ میں مسجد کی انہدامی کارروائی کے خلاف لوگوں کا زبردست احتجاج ،روکنی پڑی کارروائی

share with us

کٹھوعہ (جموں کشمیر) : ہفتہ کی صبح صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس اور ضلع انتظامیہ نے مبینہ طور تعمیر کی گئی ایک مسجد پر بلڈوزر چلانے کی کوشش کی جس کی مقامی مسلم آبادی نے سخت مزاحمت کی۔ مقامی باشندوں نے احتجاج درج کیا اور انہدامی کارروائی کو روکنے کے لیے، رپورٹس کے مطابق، پولیس پر حملہ کر دیا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ کٹھوعہ تحصیل سے ملحق کلیان پور پدری نامی علاقے میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ انہدامی کاروائی کے دوران ایک خاص طبقے سے وابستہ افراد نے پولیس پر حملہ کیا۔ جس کے باعث ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت نصف درجن کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ زخمی ہوئے پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجہ کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حالات پر نظر گزر رکھی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں مزید پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم کٹھوعہ تحصیل سے ملحقہ علاقہ کلیان پور پدری میں، مبینہ طور، سرکاری اراضی پر ہو رہی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لئے علاقے پہنچی، اور اس دوران کچھ لوگوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

تاہم مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح پولیس کی ایک ٹیم نے بلڈوزر کی مدد سے (زیر تعمیر) مسجد شریف کو منہدم کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا