English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلتی بس پر ڈرائیورکو سینے میں شدید درد کی شکایت ، بڑا حادثہ ٹلا

share with us

اُڈپی 27 جون 2024:    چلتی بس پر ڈرائیور کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ڈرائیور کی ہوشمندی سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔

اطلاعات کے مطابق پارکلا میں کنیرا بینک کے قریب اڈپی سے بائرانجے جانے والی ایک سٹی بس ڈرائیور کو سینے میں درد محسوس ہونے لگا جس کے بعد اس نے بس کو داہنی طرف موڑ دیا جو ایک نالے کے قریب جاکر رک گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے داہنی طرف نہ موڑا ہوتا تو ایک بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کو فوری طور پر منی پال اسپتال لے جایا گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت بس کے پیچھے کوئی سواری نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اسی سڑک پرحال ہی میں ایک سیمنٹ سے لدی لاری بھی گرگئی تھی۔ عوام کی طرف مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد سے جلد اس تنگ سڑک کی توسیع کی جائے ۔ حادثہ کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زائد ٹرافک نظام متأثر رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا