English   /   Kannada   /   Nawayathi

پتور میں ایک مکان پر چہاردیواری گرگئی، سورہے بچے ملبے تلے دب گیے ، سبھی محفوظ

share with us

پتور27 جون 2024 (فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا کے الال کے مدنی نگر میں چہاردیواری گرنے کے المناک حادثہ کے دوسرے روز ضلع کے پتور تعلقہ کے بنور میں جمعرات کی صبح ایک مکان پر چہاردیواری گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

حادثہ کے وقت بچے سورہے تھے جو چہار دیواری گرنے کے نتیجے میں پتھروں اور مٹی کے ڈھیر تلے دب گیے جنہوں نے گھر کے دیگر افراد نے فوری طور پر وہاں سے نکالا جس سے بچے سب محفوظ ہیں۔

مقامی لوگوں نے بھی ملبہ ہٹانے میں گھر والوں کی مدد کی۔ انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا