English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھار بارش ، کئی جگہوں پر جمع شدہ پانی سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا

share with us

بھٹکل 26 جون 2024(فکروخبرنیوز) شہر میں کل رات سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، لوگ گھروں میں محصور ہوگیے ہیں اوربازاروں کی رونق ماند پڑگئی ہے۔

کل رات سے وقفہ وقفہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ آج صبح ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے راہگیروں اور سواروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

شہر کے ماری کٹہ اور مین روڈ پر بھاری بارش کے بعد سڑک پر پانی جمع ہوگیا، اس طرح مدینہ کالونی تینگن گنڈی کراس پر بھی بڑی مقدار میں پانی جمع ہونے سے مسافروں کو سخت تکالیف اٹھانی پڑیں ،اگر کچھ دیر مزید موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہتا تو دکانوں میں پانی بھرجاتا۔ انڈر ڈرینیج کام کی وجہ سے خستہ حال سڑکوں سے گذرنا دشوار ہورہا ہے جس کے بعد عوام ان سڑکوں کی جلد مرمت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی گھروں کے باغیچوں میں بھی پانی بھرنے سے وہاں کے مکین پریشان ہیں تو دوسری طرف کھیتوں میں جمع پانی سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات بڑھ گیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا