English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ میں ضمانت پر سماعت سے قبل سی بی ائی نے کیجروال کو کرلیا گرفتار،کیجروال سپریم کورٹ سے عرضی واپس لینے کو مجبور

share with us

بار اور بینچ نے بتایا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اب بھی جیل میں ہیں۔ ۲۱؍ مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں گرفتار کیا تھا۔

اس ضمن میں بدھ کو مخصوس جج امیتابھ راؤت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو کیجریوال سے تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا ہے۔ قبل ازیں سی بی آئی نے تہاڑ جیل میں اروند کیجریوال کا بیان درج کیا تھا اور انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی مانگ کی تھی۔ 

یاد رہےکہ سی بی آئی کی جانب سے کیجریوال کے خلاف یہ کیس ۲۰؍ جولائی ۲۰۲۲ء کو دہلی کے لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینا کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا تھا کہ سی بی آئی عدالت میں اپیل داخل کرے گی اور ان سے تفتیش کرنے کیلئے عدالت سے حکم جاری کرنے کی اپیل کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں یہ معلومات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں۔ ہمیں نہ ہی سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایپلی کیشن اور نہ ہی عدالت کے حکم کی کاپی ملی ہے۔‘‘ تاہم، سی بی آئی کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کوئی منشور نہیں کہ ملزم کو مطلع کیا جائےاور وہ حراست کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد کاغذات فراہم کریں گے۔‘‘

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’سی بی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری کیلئے ان کے پاس جو مواد ہیں وہ انہیں ریکارڈ پر رکھیں گے۔ بعد ازیں آپ( کیجریوال کے وکیل) کا بھی بیان لیا جائے گا۔ ہم آپ کو ان کاغذات کی کاپی بھی فراہم کریں گے جو آپ کو مطلوبہ ہیں۔ ہم عدالتی حکم پاس کریں گے۔ ‘‘

کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی 
سی بی آئی کی حراست کے فیصلے کے بعد کیجریوال نے سپریم کورٹ سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی واپس لے لی ہے۔سی بی آئی کی جانب سے کیجریوال کو حراست میں لئے جانے کے فیصلے کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ’’یہ ممکن تھا کہ سپریم کورٹ کیجریوال کو ضمانت دے دیتا لیکن بی جےپی گھبرا گئی تھی اور پھر سی بی آئی نے انہیں ’’فیک کیس‘‘ میں حراست میں لے لیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا