English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : الال میں چہار دیواری گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ، اسپیکر یوٹی قادر اور ڈپٹی کمشنر ملائی موہلن نے جائے حادثہ کا کیا دورہ

share with us

منگلورو 26 جون 2024 : مکان پر چہار دیواری گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت واقع ہونے کا دل دہلانے والا حادثہ آج علی الصبح الال تعلقہ کے مدنی نگر میں پیش آیا۰۔

مہلوکین کی شناخت یاسر کٹی پلا (45) اس کی بیوی مریم کنڈک (40) اور ان کی بیٹیاں رشینہ (19) اور رفانہ (16) کے طور پر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہی خاندان کے چار افراد رات کے کھانے سے فراغت کے بعد سوگیے ، رات بھر ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں قریب کے گھر کی چہاردیواری گرگئی اور ساتھ ہی دو درخت بھی گرگیے۔ بتایا جارہا ہےکہ ریحانہ اور رفانہ ایک پرائیویٹ اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھیں۔

چھ سال قبل انہوں نے یہ مکان خریدا تھا اور تقریباً چھ ماہ قبل ہی مذکورہ افراد اس گھر میں منتقل ہوئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ دیوار گرنے کا یہ واقعہ دو سال قبل بھی پیش آیا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی افراد نے ملبے سے تین لاشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آخری لاش کو نکالنے کے لیے دو گھنٹے تک کوشش کی۔

ان کی بڑی بیٹی، رشینہ کی شادی کیرالہ میں ہوئی تھی اور وہ بقرعید کے لیے گھر واپس آئی تھیں۔ وہ منگل کو اپنے شوہر کے گھر واپس چلی گئی۔

جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ملائی موہلن اور اسپیکر یوٹی قادر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ پر اپنے شدید غم کا اظہار کیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا