English   /   Kannada   /   Nawayathi

گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی سے جوڑنے والی متسی گندھا ایکسپریس سے مسافر کیوں ہیں بیزار؟؟

share with us

اُڈپی 22 جون 2024: ساحلی کرناٹک کو ممبئی سے جوڑنے والی پچیس سال پرانی مشہور ٹرین متسی گندھا یکسپریس کی بہتر سہولیات کےلیے مسافروں نے اپنی مانگیں رکھیں ہیں۔ پچیس سال سے یہ ٹرین سرویس ہونے کے باوجود اس میں مسافروں کے لیے وہ سہولیات نہیں ہیں جو ہونی چاہیے۔ بعض مسافروں نے اس کی خراب صورتحال پر بھی شکایتیں کیں ہیں۔

موجودہ انٹیگرا کوچ فیکٹری(ICF) کوچز پرانے اور غیر آرام دہ تصور کیے جاتے ہیں جس سے جدید لائٹ ہوفمین بسج (LHB) کوچز متعارف کرانے کی کوشدید مانگ کی جارہی ہے جو اپنے بہتر حفاظت اور آرام کے لیے مشہور ہیں۔

مسافروں نے سوشیل میڈیا پر ایک مہم شروع کردی ہے جس میں مسافر اس ٹرین کے ذریعہ کیے گیے سفر کے تجربات بیان کررہے ہیں۔ اور ریلوے حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر ریلوے اشونی وشنو اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (IRCTC) کی توجہ حاصل کرتے ہوئے اس مہم نے خاصی اہمیت حاصل کی ہے۔

سوشیل میڈیا پر اس مسئلہ کو اٹھانے والے پہلے شخص دھیرج شیٹی ہیں جنہوں نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں وزیر ریلوے کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرین کی موجودہ صورتحال بیان کیں ہیں۔ انہوں نےلکھا ہےکہ سیٹیں پھٹی ہوئیں ہیں اوربیت الخلاء کی حالت بیان کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ایک ماہ میں لاکھوں مسافر اس سے سفر کرتے ہیں اور آپ کو یہ بنیادی حق پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید انہوں نے لکھا کہ حالیہ دنوں میں کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن جو تبدیلیاں ہونی چاہیے وہ نظر نہیں آرہی ہیں۔

انڈین ریلوے 2030 تک مکمل طور پر ایل ایچ بی کوچز میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ایل ایچ بی کوچز کو مسافروں کی بہتر سہولیات کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ جس کی خصوصیات میں ہے وہ ٹرین کی رفتار کی آواز دھیمی سنائی دیتی ہے اورمسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرتی ہیں۔ اس کے بیت الخلاء بھی بہتر ہیں۔

مسافر ریلوے حکام سے مستھی گندھا میں مزید سہولیات کا مطالبہ کررہے ہیں اس امید کے ساتھ کہ اس سے  ممبئی کے ساتھ معاشی رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا