English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو: واٹر فرنٹ پروجیکٹ کی دیوار کا ایک حصہ گرنے سے عوام میں شدید ناراضگی

share with us

منگلورو22؍جون 2024: نیتراوتی ندی کے قریب واٹر فرنٹ پروجیکٹ کے طور پر تعمیر کیے جانے والے ریورواک کا ایک حصہ ملی ہتلو کے قریب گرگیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ملائی موئیلن نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر راجو کے نے بتایا کہ نگران افسران کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور تعمیرات کے ذمہ دار ٹھیکیداروں کی ادائیگی مزید تحقیقات تک روک دی جائے گی۔

2.1 کلومیٹر تک پھیلا نیتراوتی ریور فرنٹ (واٹر فرنٹ) پروجیکٹ کے طور پر ندی کے کنارے ایک دیوار تعمیر کی گئی جس کا ایک حصہ گزشتہ ہفتے شدید بارش کی وجہ سے ملی ہتلو کے قریب ٹوٹ گیا۔ یہ پروجیکٹ منگلور اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کی جانب تیار کیا جارہا ہے۔

اسمارٹ سٹی کے عہدیداروں نے اطلاع دی کہ پروجیکٹ کا 1,200 میٹر مکمل ہوچکا ہے، جس میں کچھ حصے مٹی سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان حصوں کو رولر کے ساتھ مسطح کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے پانی منصوبے کے ایک حصے میں گھس گیا جس سے گڑھا بن گیا اور  دیوار گر گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے ذمہ دار ٹھیکیدار سے واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واقعہ سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے اور وہ مختلف سوالات کھڑی کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا