English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات کے بعد ای وی ایم معاملہ نے دوبارہ سر اٹھایا ، راہل گاندھی نے کہا ، ہندوستان میں ای وی ایم ہوگیا ہے بلیک باکس

share with us

16 جون 2024:  لوک سبھا انتخابات کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مسئلہ پھر ایک بار سرخیوں میں ہے۔ کانگریس لیڈر اور کن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک بلیک باکس ہو گیا ہے جسے کسی کو بھی چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دراصل دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک نے ای وی اے کے ہیک کرنے اور اس پر روک لگانے سے متعلق ایک پوسٹ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک ’بلیک باکس‘ ہے اور کسی کو بھی انہیں چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں ممبئی کے واقعہ کا ذکر کیا ہے، جس میں ممبئی پولیس نے شیو سینا شندے گروپ کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی منگیش پنڈیلکر کے خلاف ای وی ایم کو لے کر مقدمہ درج کیا ہے۔ منگیش پنڈیلکر پر الزام ہے کہ انہوں نے پابندی کے باوجود ممبئی کے گوریگاؤں الیکشن سینٹر کے اندر موبائل فون استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولس نے پنڈیلکر کو موبائل فون دینے کے الزام میں الیکشن کمیشن کے ایک ملازم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں پولس کو ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹ سے الیکشن لڑنے والے کئی امیدواروں اور الیکشن کمیشن سے شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ رویندر وائیکر نے دوبارہ گنتی کے بعد اس سیٹ سے صرف 48 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا