English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی ریاست بھر میں کرے گی احتجاج

share with us
bjp, congress, karnataka news, karnatak, petrol price, diesel price,

بنگلور 16 جون 2024:  کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے بعد اپوزیشن بی جے پی نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل 17 جون کر احتجاج کا بھی انتباہ دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجئیندرا نے کہا کہ کرناٹک کی مالی حالت دن بدن خراب ہوتی چلی جارہی ہے اور حکومت ضمانتوں کے نفاذ کی وجہ سے حکومت نہیں چلا پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ بی جے پی اس فیصلے پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ پیر کو ہم ریاست بھر میں احتجاج کرنے جا رہے ہیں اور قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت قومی سطح پر اور ریاست میں ذلت آمیز شکست کے بعد انتقامی موڑ میں آگئی ہے ۔ وہ ریاست کے لوگوں پر اپنا غصہ نکال رہی ہے۔ انہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی بڑھا دی ہے اور ہم نے اس پر ودھان سودپا کے اندر بحث کی تھی۔

کانگریس حکومت ضدی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کا دعویٰ ہے کہ معیشت مضبوط ہے۔ لیکن، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وجئیندرا نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں جن کے پاس مالیاتی قلمدان بھی ہے کہ ریاست میں خشک سالی ہے اور اس بحرانی دور میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ناقابل معافی جرم ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی انا کو ایک طرف رکھنا چاہئے اور قیمتوں کو واپس لینا چاہئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا