English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے بعد کرناٹک حکومت نشانہ پر ، چوطرفہ کی جارہی ہے تنقید

share with us

15 جون 2024 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کانگریس کی پانچ گیارنٹی نافذ ہونے کے بعد بی جے پی کی طرف سے بار بار یہ الزامات لگائے جارہے تھے کہ کانگریس حکومت صرف اسکیموں پر پیسہ خرچ کررہی ہے اور وہ ترقیاتی کام پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ آج کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بی جے پی نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پوناوالا نے ایکس پر کانگریس پر مہنگائی جیسے مسائل پر دوہرے معیار کا الزام لگایا۔

پونا والا نے کہا کہ کانگریس مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایت کرتی ہے اور پھر ان ریاستوں میں جہاں وہ اقتدار میں ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کسان مخالف اور عام آدمی مخالف اقدام ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پانچ ضمانتوں کی بنیاد پر اقتدار میں آئی، اس طرح اس کو لاگو کرنے کے لیے تقریباً 50,000 سے 60,000 کروڑ روپے سالانہ خرچ کرنا پڑا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں ریونیو کی وصولی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جائزہ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

کانگریس کی طرف سے جن پانچ انتخابی ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا ان میں شامل ہیں - ریاست بھر کی خواتین کے لیے مفت سفر، 200 یونٹ مفت بجلی، ہر خاندان کی خاتون سربراہ کے لیے 2,000 روپے ماہانہ الاؤنس، بی پی ایل خاندانوں کو 10 کلو گرام اناج،  بے روزگار گریجویٹس کو دو سال کے لیے مہینہ 3,000 روپے فی مہینہ

واضح رہے کہ کرناٹک کے حکومت کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کو عوام اضافی بوجھ تصور کررہے ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کانگریس نے گیارنٹی اسکیموں کے ذریعہ عوام کو راحت پہنچائی تھی اور اب پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں کے اضافہ کا دوسرا اختیار کرکے عوام سے وصولنے کی کوشش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا