English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشہور مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف ’یو اے پی اے‘ کے تحت چلے گا مقدمہ

share with us

نئی دہلی ،15 جون :۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور کشمیر کے ایک سابق پروفیسر کے خلاف 2010 میں دہلی میں ایک تقریب کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں سخت یو اے پی اے (انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایل جی ہاؤس کے افسر نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔

ایل جی ہاؤس کے ایک افسر نے  بتایا کہ ’’دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس معاملے میں اروندھتی رائے اور کشمیر سنٹرل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاء کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کے خلاف یو اے پی اے کی دفعہ 45(1) کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔‘‘

افسر نے بتایا کہ اروندھتی رائے اور پروفیسر شوکت حسین نے 21 اکتوبر 2010 کو یہاں کاپرنیکس مارگ واقع ایل ٹی جی آڈیٹوریم میں ’آزادی- واحد راستہ‘ کے بینر تلے منعقد ایک تقریب میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ افسر نے مزید کہا کہ تقریب میں جن ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اور جن پر بات ہوئی، ان سے کشمیر کو ہندوستان سے علیحدہ کرنے کی تشہیر ہوئی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا