English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی : حجاب پر پابندی کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی

share with us

ممبئی: حجاب پر پابندی کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی، اس عرضی کی سنوائی کورٹ نے 19 جون کو رکھی ہے۔ ممبئی کے چیمبور علاقے میں واقع ڈگری کالج میں زیر تعلیم طالبات نے کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ نے بے وجہ برقعہ اور حجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

اپنی عرضی میں طالبات نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ پہلے سے اس کالج میں برقعہ پہن کر ہی تعلیم حاصل کر رہی ہیں،لیکن اس کالج میں ڈریس کوڈ کو مسئلہ بناتے ہوئے بر قعہ اتار نے کا حکم دیا ہے کہ کالج میں داخل ہونے کے بعد طالبات گراؤنڈ فلور میں برقعہ اُتار کر کلاس میں جائیں۔ جس پر طالبات نے مخالفت کی ہے اور کورٹ سے اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ ڈگری کالج میں ڈریس کوڈ لاگو نہیں ہیں۔
گذشتہ برس جونئیر کالج کی طالبات کے لیے اسی طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی طالبات نے اسکے خلاف احتجاج بھی کیا لیکن کالج انتظامیہ نے یہ پابندی جاری رکھی۔ لیکن اب ڈگری کالج کے لیے بھی کالج انتظامیہ نے یہی رویہ اختیار کیا جسکے بعد طالبات نے اب ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا