:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

نئی دہلی،23 اپریل : مدھیہ پردیش کے دھار میں واقع کمال مولیٰ تاریخی مسجد میں گزشتہ ماہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آر کیا لوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے سروے کا کام جاری ہے۔گزشتہ 29 روز سے لگا تار یہ سروے جاری ہے۔ اس دوران جمعہ کے دن مسلمانوں کو نماز بھی پڑھنے کی اجازت ہے وہیں ہندو فریق کو پوجا کرنے کی بھی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔سروے کے حکم کو سپریم کورٹ نے بھی بر قرار رکھا تھا مگر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ سروے کی اجازت دی تھی جس میں مسجد کی حقیقی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور نقصان نہ پہچانا بھی شامل تھا مگر اب یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اے ایس آئی نے کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سروے کے دوران مسجد کی اصل تعمیر کو نقصان پہنچاتے ہوئے چار فٹ کھدائی کر دی ہے۔ جس سے مسلمانوں کو نماز پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
دھار شہر کے قاضی وقار صادق نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ایس آئی پر منمانی کرنے اور کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار صادق کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مسجد کی جنوبی سمت میں فرش کو کم سے کم چار فٹ تک کھود دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں نماز ی نماز نہیں پڑ ھ پا رہے ہیں۔یہ ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسا کوئی افسر اے ایس آئی کے اوپر نہیں ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرا سکے۔ کب تک ان کی منمانی چلے گی ۔ جب کورٹ نے فزیکل ایکسیوشین سے منع کیا ہے تو کیوں اس کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ہائی کورٹ نے بھی بولا تھا کہ آپ اس طرح سروے کریں کہ وہاں مسجد کی عمارت کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان لوگوں نے ہماری مسجد کی اصل شکل و صورت کو تبدیل کر دیا جو انتہائی نا قابل قبول ہے۔اس دورن انہوں نے صحافیوں سے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر 1307 میں ہوئی ہے اور 1307 سے اس میں نماز مسلسل پڑھی جا رہی ہے۔اس کے تمام شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مسجد فریق نے شکایت کر دی ہے ۔اس پر مزید غور کیا جائے گا کہ کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |