:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...

فلسطینی امور اسیران محکمے اور فلسطینی اسیران کلب کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی قابض فوج نے نہ صرف بڑی تعداد میں فلسطینی مردوں کو یرغمال بنایا ہے بلکہ بڑی تعداد میں خواتین کو بھی قید کرلیا گیا ہے۔
ان میں نوزائیدہ بچیاں اور بزرگ خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں زمینی حملے کے دوران گرفتار کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حراست میں لی گئی خواتین کو دیمون اور عشارون جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔
دونوں اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک سابقہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کے قیدیوں کے خلاف بھیانک اور بہیمانہ جرائم کر رہا ہے۔ انہیں اغوا کرنے کے بعد حراستی مراکز میں غیرانسانی تشدد کا شکار کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "حال ہی میں غزہ سے گرفتار کیے گئے شہریوں کی جانب سے سامنے آنے والی چونکا دینے والی اور ہولناک تصاویر اور شہادتوں کی روشنی میں قیدیوں کے انجام کے بارے میں خدشات پائے جا رہےہیں۔ خدشہ ہے کہ صہیونی درندے گرفتار فلسطینیوں کو جنگجو قرار دے کرانہیں قتل کردیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ قیدیوں کے امور کی اتھارٹی اور قیدیوں کے کلب دونوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کیا شامل کیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |