English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاضیا ریسیڈینسی کا سنگِ بنیادمحترم قاضیان کرام اور علماء کرام کے ہاتھوں رکھا گیا

share with us

جس میں مولانا عبدالباری ندویؔ نے قاضیا برادران کی ہی باتوں کو دہرانے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ28سال قبل ایک صاحبِ رائے کے مشورے سے خریدی ہوئی زمین کو زرخیز کرتے ہوئے رہائشی عمارت کے تعمیر کا ارادہ کیا ہے ، عمارت کی تعمیر دراصل تجارتی مقصد نہیں ہے بلکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ، مولانا موصوف نے مبارکبادی کے ساتھ ان کے اس اقدام پر دعاؤں سے نوازا،اس سے قبل جناب یوسف قاضیا نے تعمیرات کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسکویر فٹ کی قیمت 3900روپئے رکھی گئی ہے ۔قیمت ادائیگی کے لیے دو سال کی مدت ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ دسمبر2016تک مکمل کرنے کا ارادہ اسی لئے بکنگ اڈوانس 20فیصد دینے کے بعد آٹھ مرحلوں میں دس دس فیصد قیمت کی ادائیگی کرنی ضروری ہوگی۔ اور نویں مرحلہ کی ادائیگی آخری مرحلے کی ہوگی جو عمارت کی تعمیراتی کام کے تکمیل پر ادا کرنا ہوگا۔ ایک بار پیشگی رقم کی ادائیگی کے بعد بذریعہ میل پروجیکٹ کی تفصیلات وغیرہ فراہم کی جاتی رہیں گی، علاوہ ازیں تین منزلہ عمارت دو اور تین بیڈروم پر مشتمل ہے ۔ملحوظ رہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے سابق ایم ایل اے جناب جے ڈی نائک اور رکن اسمبلی منکال وائیدیا نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب نے بھی گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔قاضی جماعت المسلمین مولانا اقبال ملا ندوی کے دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
نوٹ:قاضیا ریسی ڈینسی کے سلسلہ مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں 
09844046494./.09620414884/09844844377

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا