English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : خشک سالی سے متأثرہ علاقوں کے لیے مرکزی حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں کیا ہے جاری :  سدارامیا

share with us
karnataka news, karnataka latest news, karnataka cm, siddaramia, union government,

وجئے پورہ 20؍نومبر 2023: کرناٹک میں بارش کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں کو قحط زدہ قرار دئیے جانے کے بعد خشک سالی سے نجات کے طور پر مرکزی حکومت نے اب تک ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا ہے۔

کرناٹک حکومت نے ریاست کے کل 236 میں سے 223 تعلقوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خشک سالی سے نجات کے تمام کام شروع کیے ہیں، جیسے پینے کے پانی کی فراہمی، مویشیوں کے لیے چارہ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع وغیرہ۔

وجہ پورہ میں نامہ نگاروں سے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (MGNREGS) کے تحت روزگار کے دنوں کو ریاست میں شدید خشک سالی کے پیش نظر سال میں 100 دن سے بڑھا کر 150 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن مرکزی حکومت اس کے لیے اجازت دینی ہوگی۔ہم نے مرکز کو خط لکھا ہے لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ریاستی حکومت کو مرکز سے راحت حاصل کرنے کے لیے اپنا خشک سالی میمورنڈم پیش کیے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جس کے بعد ایک مرکزی ٹیم نے بھی معائنہ کے لیے ریاست کا دورہ کیا، سدارامیا نے کہا کہ آج تک انھوں نے ایک پیسہ بھی خشک سالی سے متأثرہ علاقوں کے لیے ریلیف کے طور پر نہیں دیا ہے۔

کرناٹک کابینہ نے گزشتہ جمعرات کو مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو خشک سالی سے متعلق امدادی فنڈز جاری کرنے میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سدارامیا نے گزشتہ ہفتے بھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو خط لکھا تھا کہ وہ ریاست کو خشک سالی سے متعلق امدادی فنڈز جاری کرنے کے عمل کو تیز کریں۔

سی ایم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ انہوں نے مرکز کو خط لکھ کر خشک سالی کا اعلان کرنے کے اصولوں میں تبدیلی کی درخواست کی ہے لیکن اس کا بھی کوئی جواب نہیں ہے۔ "انہوں (مرکز) نے نہ تو کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہی انہوں نے میرے خط کا جواب دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا