English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ سات روزہ دوسرا ورکشاپ اختتام پذیر، ستر طلبہ نے کی شرکت

share with us
bhatkal, jamatul muslimeen bhatkal, teaching of prophet saw,

بھٹکل 18 نومبر2023 (فکروخبرنیوز) ٹیچینگ آف پروفیٹ محمد ﷺ کی طرف سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دوسرا سات روزہ ورکشاپ آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ محکمہ شرعیہ جماعت المسلمین بھٹکل کے خوبصورت ہال میں 10/ نومبر 2023ء بروز جمعہ سے شروع ہونے والے اس ورکشاپ میں مختلف محاضرات ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق  ورکشاپ کل چھ محاضرات پر مشتمل تھا، جس کو ٹیچنگ آف پروفیٹ  کی ٹیم کے فعّال ساتھیوں نے پیش کیا،  ورکشاپ کے پہلے روز تعارفی نشست ہوئی، جس میں آئندہ ہونے والے محاضرات کے عناوین پر روشنی ڈالی گئی۔

دوسرے روز سے باقاعدہ محاضرات کا سلسلہ شروع ہوا، اور مندرجہ ذیل عناوین پر محاضرین نے اپنے اپنے محاضرات پیش کئے۔

پہلا محاضرہ بعنوان"ہادی عالم ﷺ کی مکی زندگی" محاضر: مولوی دانش شنگیٹی ندوی

دوسرا محاضرہ بعنوان "تاجدار مدینہ ﷺ کی مدنی زندگی"  محاضر: مولوی احمد صدیق ندوی

تیسرا محاضرہ بعنوان"غزوات رسول ﷺ"  محاضر: مولوی عبدالنافع پیشمام ندوی

چوتھا محاضرہ بعنوان"اخلاق رسول ﷺ"   محاضر: مولوی انس حاجی فقیہ ندوی

پانچواں محاضرہ بعنوان"نبی ﷺ کی بعثت کا دنیا پر اثر"   محاضر: مولوی عبدالغفور‌‌ ندوی

چھٹا محاضرہ بعنوان "محبت رسول اور اس کے تقاضے"   محاضر: مولوی عبداللہ برماور ندوی

 

ورکشاپ کے اختتام کے پر 17/ نومبر 2023ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء انعامی نشست منعقد ہوئی، جس میں اعلان کے مطابق مختلف نوعیت کے کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے گیے اور ممتاز طلباء کی بڑی قدر اور ہمت افزائی ہوئی۔

اس ورکشاپ میں شریک ہونے والے طلباء کی کل تعداد ستر 70 تھی، اور ان میں سے 22 ایسے تھے جنہوں نے ورکشاپ میں سو فیصد حاضری دی۔

تمام محاضرین نے  پروجیکٹر کے ذریعے اپنا محاضرہ پیش کیا، جس سے حاضرین کی دلچسپی دیکھنے لائق تھی۔

ہر محاضرہ کے اخیر میں اس کے متعلق پانچ سوالات کیے جاتے تھے، جن کے جوابات انھیں اپنی ڈائری میں  قلمبند کرنے کے لیے کہا گیا تھا، صحیح جوابات پر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اول مقام حاصل کرنے والے کل پانچ طلباء دوم مقام حاصل کرنے والے دو جبکہ سوم مقام حاصل کرنے والے پانچ طلباء تھے۔

اسی طرح اعلان کے مطابق پابندی کے ساتھ شریک ہونے والوں کو سرٹیفیکیٹس دی گئیں اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کل 10 ممتاز طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ  بالخصوص ان چھ دنوں میں مکمل تقریباً ساٹھ ہزار (60,000) کی تعداد میں درود شریف کا ورد کیا گیا اور کثرت سے درود پڑھنے والے 3 طلباء کو بالترتیب درود ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس نشست میں ادارہ ٹیچینگس آف پروفیٹ محمد ﷺ کے سرپرست مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کے ساتھ جماعت المسلمین کے ٹرسٹی و صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، ادارے کے صدر مولانا فواز صاحب منصوری ندوی اور نائب صدر مولانا عبدالرشید شہراز شاہ بندری ندوی صاحب بھی موجود تھے،  عبداللہ سدی پاپا کی تلاوت سے نشست کا آغاز ہوا، مولوی نبراس نے ورکشاپ کی مفصل رپورٹ جبکہ مولوی احمد صدیق نے انعامی تفصیلات سامعین کے سامنے پیش کیں، خوبی کی بات یہ تھی کہ اس انعامی نشست میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلباء نے اپنے تاثرات بہترین انداز میں پیش کیے، اس نشست کی نظامت کے فرائض مولوی عبد الواسع  نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا