English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی نیجارو قتل معاملہ :  پروین چوگلے کو ایئرانڈیا ایکسپریس نے کیا معطل

share with us

منگلورو 18 نومبر2023 (فکروخبرنیوز)  ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے کیبن کریو پروین ارون چوگلے کو معطل کر دیا ہے جو اُڈپی ضلع کے نیجارو میں ایک خاندان کے چار افراد کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں اب پولیس کی حراست میں ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا کہ اس واردات سے ہمیں سخت تکلیف پہنچی ہے۔  ہم سوگوار خاندان کی حمایت میں کھڑے ہیں اور تحقیقات میں اپنا مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس واقعے کے پس منظر میں ،  ہم نے ملزم کو فوری طور خدمات سے معطل کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا