English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکراحمد بحر شہید

share with us

 

18/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر احمد بحر (المعروف ابو اکرم) کی شہادت کا اعلان کیا۔

حماس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ صبر اور فخر کے تمام معانی کے ساتھ اور خدا کی مرضی اور تقدیر کے ساتھ زیادہ قبولیت اور قناعت کے ساتھ، ہم اپنے فلسطینی عوام، اپنی عرب اور اسلامی امہ ، پارلیمانی کونسلوں کے لیے یہ افسوسناک پیغام پہنچا رہے ہیں کہ فلسطینی قوم کے ایک عظیم رہ نما اور تحریک آزادی فلسطین کے سرخیل ڈاکٹر احمد بحر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔

 

حماس نے مزید کہا کہ احمد بحر صیہونی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو گئے۔

حماس نے تعزیتی بیان میں شہید رہ نما احمد بحر کی فلسطینی کاز ، فلسطینی سیاست اور تحریک آزادی فلسطین کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹراحمد بحر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات کی تباہی کی وجہ سے ان کا علاج نہیں کیا جا سکتا اور انہیں بروقت طبی امداد نہ مل سکی جس کے باعث وہ دم توڑ گئے۔

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور دشمن بھی سکون کی نیند نہیں سو سکے گا۔

ڈاکٹر احمد بحر کا شمار فلسطین کے سرکردہ رہ نماؤں اور حماس کے چوٹی کے لیڈروں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک جہاں دیدہ اور عوام کے مقبول رہ نما تھے اور وہ فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا