English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم نے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مسئلہ فلسطین پر حکومت ہند کو دیا میمورنڈم : مولانا محمد الیاس ندوی کا پرجوش خطاب

share with us

بھٹکل 17 نومبر (فکرو خبر نیوز) فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آج بعد نماز جمعہ جم غفیر کی موجودگی میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے حکومت ہند کو ایک میمورینڈم پیش کیا گیا اور اور اس بات کا برملا اظہار کیا گیا کہ ہندوستان ہمیشہ سے امن پسند ملک رہا ہے اور امن و امان کو فروغ دینے کے لیے بھی ہمیشہ کوششیں کرتا رہا ہے۔
شہر کے مشہور عالم دین مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے جوشیلی تقریر میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس موقع پر بھی ہمارا ملک مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم سب لوگ چاہے یہاں کا باشندہ مسلم ہو غیر مسلم ہو تمام کے تمام لوگ امن پسند ہیں اور پوری دنیا میں امن کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
مولانا نے اس بات پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ظالم کے بجائے مظلوم کا ساتھ دیا اور ہمیشہ سے اس ملک کا یہ شیوہ رہا ہے کہ وہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔ مولانا نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بھی یاد کیا اور برملا اس بات کا بھی اظہار کیا کہ مسلم اور دنیا کے بہت سارے ممالک سے پہلے ہندوستان نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فلسطین کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور اس پر دوسروں کا قبضہ قابل قبول نہیں ہے۔ اس بات کے اظہار کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کی حکومت کا عندیا ظاہر کر دیا کہ وہ ظالم نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ ہے اور اآج اسی تاریخ کو موجودہ حکومت نے دہرا دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت بھی مظلوم کے ساتھ ہے۔
مولانا نے فلسطین کی تاریخ پر طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اج یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملک ہمیشہ سے فلسطینیوں کا رہا ہے اور اس پر اسرائیل کا کوئی قبضہ نہیں ہے۔ مولا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاریخ کھلا ہوا شیر ہے لہذا اس کو مت جگائیے۔ اج سے سالوں پہلے کچھ ممالک پر مسلمانوں کا قبضہ تھا کیا اج مسلمان ان ممالک پر اپنا قبضہ جتا سکتے ہیں؟
مولانا نے فلسطین میں معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیا قصور رہا ہے کہ یہ طبقہ بلا وجہ ظلم کے شکار ہو رہے ہیں ہم اس موقع پر اس بات کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناحق کسی کا قتل کرنا گویا پوری انسانیت کا قتل کرنا ہے تو لہذا اسلام کے اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے ہم فیصلہ کریں کہ ظالم کون ہے اور مظلوم کون؟

ایڈوکیٹ عمران لنکا میمورنڈم پڑھ کر سنایا۔ تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کیا ، میمورنڈم کا مقصد ایڈوکیٹ عمران لنکا اور توفیق بیری نے میڈیا کے سامنے رکھا۔
اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی اور فیڈریشن کے ذمہ داران مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر اسپورٹس سینٹر اور محلوں کے ذمہ داران اور نوجوان موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا