English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے کانسٹیبل چیتن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل

share with us

ممبئی: ممبئی سے جے پور جانے والی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین فائرنگ معاملے میں آر پی ایف جوان چیتن سنگھ چودھری کے خلاف آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ جولائی میں پیش آئے اس واقعہ میں ملزم آر پی ایف جوان نے چلتی ٹرین میں مسافروں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ چودھری کی فائرنگ کا واقعہ 31 جولائی 2023 کو ممبئی سے جے پور سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا تھا۔ آر پی ایف جوان چیتن سنگھ نے اپنے ایک سینیئر سمیت دیگر تین مسافروں پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ برسر موقع ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں ملزم چیتن سنگھ کے خلاف ممبئی سیشن کورٹ میں 1206 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

ممبئی سے جے پور کے لیے سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین 31 جولائی کو معمول کے مطابق روانہ ہوئی۔ آر پی ایف جوان چیتن سنگھ ایکسپریس کوچ کے اندر آیا اور فائرنگ شروع کردی۔ اس نے ڈیوٹی پر موجود اپنے ساتھی اور دیگر تین مسلم مسافروں پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے چیتن سنگھ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

بوریولی کی عدالت نے ملزم چیتن سنگھ کو 7 اگست تک حراست میں بھیج دیا تھا۔ بعد ازاں اس کی تحویل میں توسیع کر دی گئی۔ ساتھ ہی اس واقعہ کے بعد اس کوچ میں موجود مسافروں نے بھی اس واقعہ پر اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔ پولیس کی جانب سے بوریولی کی عدالت میں چیتن سنگھ کے خلاف 1206 سے زیادہ صفحات کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اب اسے بوریولی سے بمبئی سیشن کورٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

اس چارج شیٹ میں فائرنگ کے اصل واقعہ کی پوری تاریخ کے ساتھ ساتھ اس ٹرین کے ڈبے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ملزم چیتن سنگھ چودھری کو اکولا ضلع کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 اور دفعہ 153 جیسے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سیشن عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزم چیتن کمار کا تعلق اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع سے ہے۔ وہیں تین ہلاک ہونے والے مسافروں میں 48 سالہ اختر عباس علی جو شیوڑی میں مزدوری کرتے تھے اور اصل میں وہ راجستھان کے رہائشی تھے۔ ممبئی کے نالاسوپارہ کے رہنے والے 50 سالہ عبدالقادر محمد حسین بھانپورا والا اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد سیف الدین شامل تھے۔

ٹرین میں فائرنگ کے اس واقعے سے متعلق کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جن میں آر پی ایف کے ملزم کانسٹیبل کو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کرتے اور دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٹرین میں فائرنگ کے اس واقعے پر سیاسی رہنماؤں سمیت سماجی کارکنوں اور عام لوگوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا