English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں وزیر انچارج ضلع اتراکنڑا وماہی گیری منکال وئیدیا کے دفتر کا عمل میں آیا افتتاح

share with us

بھٹکل24؍ ستمبر2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل ۔ ہوناوراسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ، اترکنڑا ضلع کے انچارج مسنٹر اور وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کے نئے دفتر کا افتتاح آج بھٹکل میں عمل میں آیا۔

انجمن آباد روڈ پر پرانے اسسٹنٹ کمشنر والے دفتر میں اپنے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ مرڈیشور اپنے مکان پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے دفتر بنگلورو، ہوناورمیں بھی افتتاح ہوچکے ہیں اور کاروار میں بھی عنقریب ان کے دفتر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا دفتر روزانہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔ اس دوران دفتر کے سکریٹری موجود رہیں گے اور عوام ان سے اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ اگر حل نہ ہوں تو ان سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے دفترکے نمبرات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے یہ نمبرات چوبیس گھنٹے آن رہیں گے۔

بھٹکل : 9686307704

ہوناور : 6366807704

کاروار :  8548007704

بنگلورو : 9731807704

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا