English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگل میں لاپتہ ہونے والا نوجوان آٹھ دنوں بعد مل گیا

share with us

24؍ستمبر2023 (فکروخبرنیوز) جنگل میں لاپتہ ہونے والے اٹھائیس سالہ نوجوان آٹھ دن بعد مل پایا ہے جس کی شناخت وویکانند کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

تھمبوٹو ایرکیگڈے کا مقیم نوجوان 16 ستمبرکوجنگل گیا اور لاپتہ ہوگیا۔ تلاش کے بعد جب اس کا کہیں پتہ نہیں چلا ہے تو گھر والے بھی مایوس ہوگئے لیکن کل کبیالی علاقہ میں اس کی موجودگی کی اطلاع سے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ آٹھ دنوں سے وہ بغیر کائے پئے جنگل میں بھٹک رہا تھا۔ پولیس کے مطابق غذا نہ ملنے سے اسے بہت کمزوری لاحق ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا