English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی سے کیرلا کے لیے جلد ہی شروع ہوگا مسافر بردار بحری جہاز کا سفر : 442 درہم کرایہ اور 200 کلوگرام لگیج کی سہولت ہوگی دستیاب

share with us

دبئی 18؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) متحدہ عرب امارات اور جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے درمیان ایک مسافر بردار بحری جہاز کی سروس جلد ہی ایک حقیقت بن سکتی ہے، جو متحدہ عرب امات میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے اپنے وطن کے سفر کا ایک آسان اور سستا حل پیش کرے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ نومبر سے یہ سفر شروع ہوگا۔ جس کا ٹکٹ 442 درہم ہوگا اور اس سفر میں 200 کلوگرام لگیج لے جانے کی اجازت ہوگی۔

خلیج ٹائمز نے انڈین ایسوسی ایشن شاجہ کے صدر وائی اے رحیم کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں اسکول کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے مال بردار بحری جہاز کے سفر شروع کرنے کی کوششیں ہورہی ہے اور اس کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ہوائی جہاز کے بڑھتے کرائے سے چھٹکارا مل جائے۔

ان کے مطابق کیرالہ حکومت کا ایک وفد اس منصوبے کے بارے میں اگلے ہفتے بھارت کی مرکزی حکومت کے وزراء سے ملاقات کرے گا۔  ان کا مزید کہنا ہے کہ اب ہمیں صرف مرکزی حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔ وفد 24 ستمبر کو ملاقات کرے گا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اس منصوبے پر کوئی اعتراض کیوں کیا جائے۔ اگر ہمیں منظوری مل جاتی ہے تو ہم نومبر تک مشقی سفر شروع کر سکتے ہیں۔

فی الحال اس سفر کے لیے تین دن لگیں گے جو کیرلا کے کوچی اور کوزیکوڑے کے لیے شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کو توسیع دی جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کیرالا کے باشندے مسافر بردار جہاز کی خدمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  اس سے قبل بھی اس سلسلہ میں کوششیں کی جاچکی ہیں لیکن اسے کامیابی نہیں مل پائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا